مہران
ٹائون فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملزموں کے وکیل نے کیس اعلی افسر کو سونپنے کی استدعا کردی۔
ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں فیکٹری مالک حسن میتھا اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ ملزموں کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس اعلی افسر کو سونپا جائے۔ سب انسپکٹر
رینک کا افسر ڈی سی کو کیسے گرفتار کر سکتا ہے۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی
گئی۔ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،جی ایم کے الیکٹرک
سمیت دیگر نے ضمانت کےلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکلاء کے
دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت چار اکتوبر
تک ملتوی کردی۔ملزمان میں فیکٹری منیجر عمران زیدی ، چوکیدار زریں ، ظفر اور فرخ شامل
ہیں۔مکان مالک فیصل طارق نے درخواست ضمانت
واپس لے کی تھی۔