مردوں کے بعد اب خواتین بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث نکل آئی ہیں

نزاہت خان نزاہت خان

 مردوں کے بعد اب خواتین بھی منشیات  کی سپلائی میں ملوث نکل آئی ہیں

 

مردوں کے بعد اب خواتین بھی منشیات  کی سپلائی میں ملوث نکل آئی ہیں  ،،ملیر پولیس کی کارروائِی  میں تین خواتین کو گرفتار کیا گیا جو کوئٹہ سے اپنی ساتھی خواتین کے ہمراہ کراچی منشیات لاتی تھی

ملیر کے علاقے مری گوٹھ سے گرفتار ہونے والے منشیات سپلائی گینگ میں تین خواتین شامل ہیں جو دیکھنے والوں کے لئے تو صرف اپنے عزیز اقارب سے ملنے کوئٹہ جاتی تھی لیکن اصل میں آلہ کار تھی ،،منشیات کے ڈیلروں کی گرفتاری کے بعد ملزمہ نے انکشاف کیا کے  بلوچستان کے ڈرگ  ڈیلر خواتین کے ذریعے منشیات کراچی پہنچاتے ہیں خواتین اپنے کپڑوں میں منشیات چھپا کر بزریعہ بس کراچی پہنچی تھیں۔

ملزمہ نے  نے انکشاف  کیا کہ منشیات  کی سپلائی کے لیے فی پیکٹ5 ہزار روپے دیے جاتے ہیں،، ملزمہ نے بتایا کہ اسکی کی مفرور بہن عرصہ دراز سے منشیات سپلائی میں ملوث ہے ،،منشیات کراچی لانے کے بعد اپنے عزیز و اقارب کے گھر میں بھی رکھوائی جاتی ہے کوئٹہ میں موجود منشیات ڈیلر کے بتائے ہوئے لوگوں کو کراچی میں منشیات دے دیتے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ مری گوٹھ سے منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔