پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ آہٹ سے شہرت حاصل کرنے
والی اداکارہ ثانیہ سعید نے کہاہے کہ ڈرامہ تب تک نہیں بدل سکتاہے جب تک ہم نئی
سوچ اور خیال کو سپرد قلم کرنے والوں کو موقع فراہم نہیں کرتے۔ثانیہ سعید انے ایک
انٹرویو میں کہاکہ ہوسکتاہے میرے تجربات اچھے ہوں اور میں بہتر پرفارمر ہوں لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے جب تک اچھا لکھا ہوا
اسکرپٹ نہیں ملے گا تو بھلا میں کیسے کچھ کرسکتی ہوں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ ماضی کے
ڈرامے اچھے اسکرپٹ ہونے کی وجہ سے پذیرائی حاصل کرتے رہے ہیں۔