حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے لائن پھٹ گئی۔ کراچی کو ساٹھ ملین گیلن پانی کی فراہمی روک دی گئی۔


حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے  بریک ڈاؤن سے لائن پھٹ گئی۔ کراچی کو  ساٹھ ملین گیلن  پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

 

کراچی، عدنان اطہر

حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے  بریک ڈاؤن سے لائن پھٹ گئی۔ کراچی کو  ساٹھ ملین گیلن  پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے باہتر  انچ کی رائزنگ لائن پھٹ گئی ہے۔ لائن متاثر ہونے سے کراچی کو ساٹھ ملین گیلن پانی کی فراہمی  روک دی گئی ہے۔ اس صورتحال میں نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، اور  فیڈرل بی ایریا کے علاقوں کو پانی کی فراہمی  متاثر ہوئی  ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق  امدادی ٹیموں نے متاثرہ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا  گیاہے ۔