سند ھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو لاکھ نوے ہزار جبکہ کراچی میں ایک لاکھ انچاس ہزار افراد کو
کورونا ویکسین لگائی گئی۔ایکسپوسینٹر
کراچی مرکز کو سائنو ویک کی مزید
تیس ہزار خوارکیں بھجوادی گئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق
صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو
لاکھ نوے ہزار چارسو انہتر خوارکیں لگی۔دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار سات سو تین
افرادکوپہلی اور تیئس ہزار سات سو چھیاسٹھ افرادکودوسری خوارک لگی۔ صوبے میں اب تک
تہتر لاکھ پچیس ہزار چار سو انچاس کورونا
ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ کراچی
میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ انچاس ہزار چار سو نواسی افراد کوخوارکیں لگیں۔ ایک لاکھ پینتیس ہزار
پانچ سو دس افراد کو پہلئ اور تیرہ ہزار نوسو نواسی افرادکودوسری خوراک لگی۔شہر میں
مجموعی طور پر انتیس لاکھ گیارہ ہزار اکیس
افراد کو پہلی خوراک لگ چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ سندھ نے کراچی میں سائنو ویکسین کی کمی کے حوالے سے کہنا ہے کہ
آج ایکسپوسینٹر میں ویکسین کی تیس
ہزارخوارکیں بھیجی گئیں۔ مختلف ویکسی نیشن سینٹرزپردیگرویکسینزکی خوارکیں بھی
موجود ہیں۔ مخصوص ویکسین کی عدم فراہمی کی صورت میں شہری متبادل سینٹرکارخ کرسکتےہیں۔