اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا 27واں روز،جبالیا کیمپ پر 2 روز میں 3 بڑے حملے
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کیے گئے حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 195 ہو گئی،
جبالیا کیمپ پر حملے میں 120 سے زائد افراد ملبے تلے پھنسے ہیں،
جبالیا کیمپ پر دو روزکے حملوں میں شہداء کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی
اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں جبالیا کیمپ کی بڑا حصہ کھنڈر بن گیا،
انڈونیشین اسپتال کاجنریٹر بند ،الشفاء اسپتال میں بھی چند گھنٹے کے ریزرو باقی
القدس اسپتال کی قریب اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ،
غزہ میں خوراک کی قلت ،قابض اسرائیلی فورسز کے بیکریوں پر بھی حملے
اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 11 بیکریاں تباہ کر دی گئیں،
غزہ کے کئی لاکھ افراد کے لیے صرف 9 بیکریاں باقی رہ گئیں،
اسرائیلی فورسز کی تل الہوا، نابلس اور بیت ہانون میں بھی بمباری جاری
27روز میں اسرائیل فورسز نے 33 صحافیوں کو شہید کر دیا ،
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد8ہزار 805ہوگئی ،
اسرائیلی حملوں سے 22 ہزار سے زائد افراد زخمی ،
شمالی غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپیں جاری ،
اسرائیل کی زمینی کارروائی پر حماس کی مزاحمت، 16 اسرائیلی فوجی ہلاک ،
حزب اللہ کا لبنان پر فائر کیا گیا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ ،
امریکی صد رکی طرف سے پہلی بار انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے پرزور دیاگیا