سرکاری کورونا ویکسین بیچنے کا کیس۔ کراچی کی مقامی عدالت
نے ملزموں کی درخواست ضمانت نمٹاتے
ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی
نے امان سلطان سمیت چاروں ملزمان درخواست ضمانت نمٹادی ۔کہا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم دوران ڈیوٹی غیر قانونی فوائد حاصل کرے ،، تو وہ
کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت
کاروائی ہو سکتی ہے۔ یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تفتیشی
افسر پولیس فائل اور چالان کی کاپی اینٹی
کرپشن کورٹ میں جمع کرائیں۔ اس سے پہلے
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ
ملزمان کو ضمانت نہ دی جائے۔کیس میں کرپشن کے دفعات شامل کر کے اینٹی کرپشن کورٹ
بھیجا جائے۔