کراچی میں آرٹس کونسل میں ڈاکٹر شکیل
فاروقی کی یادمیں رکھی گئی تقریب میں شرکا نے ڈاکٹر شکیل فاروقی کی شخصیت کے مختلف
پہلووں کو اجاگر کیا۔
کراچی آرٹس کونسل میں ڈاکٹر شکیل فاروقی
کی یاد میں تقریب کا انعقادکیاگیا۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقیصدر آرٹس
کونسل احمد شاہ اور دیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی کاکہناتھا کہ شکیل
فاروقی نےجامعہ کو اپنی ذات سے لگایا اور
ہمیشہ اس کو یاد رکھا کہ وہ کس طرح جامعہ کو آگے لے جاسکتے ہیں۔
صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کاکہنا تھا کہ شکیل فاروقی ایک شاندار انسان
شاندار دوست تھا ۔اُن کی زندگی بہت پرسکون
نہیں تھی۔شکیل نے جتنی زندگی گزاری اس معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار
ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کاکہنا
تھا کہ شکیل فاروقی نے بہترین پڑھا ۔ بہترین پڑھایا۔ان کے پاس کتابوں کا وسیع ذخیرہ
تھا ۔شکیل فاروقی نہایت خوش گفتار اور خوش لباس انسان تھے۔