مون سون کی شدت میں غیر معمولی اضافہ،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

مون سون کی شدت میں غیر معمولی اضافہ،

مون سون کی شدت میں غیر معمولی اضافہ، سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث رواں مون سون سیزن کی شدت گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ان کے مطابق اس سال 50 سے 60 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔


چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ستمبر کے پہلے 10 دنوں میں مون سون کے مزید 2 سے 3 سلسلے متوقع ہیں، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان، بابوسر ٹاپ اور اب مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، جبکہ بونیر، باجوڑ اور بٹگرام کے علاقوں میں بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔


اسلام آباد میں آج کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ نوٹ کیا گیا، جس سے شہری زندگی متاثر ہوئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر ان علاقوں کا مکمل سروے کیا جائے گا تاکہ نقصانات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جاری ہے اور نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔