کراچی میں پولیس نے ڈیڑھ کروڑروپےمالیت سےزائدچاول سےلداٹرک برآمدکرلیا ۔۔۔ ڈاکو قائدآباد تھانے کی حدود میں چاول سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوئے تھے۔۔۔کارروائی کےدوران ایک ملزم کوبھی گرفتارکرلیاگیا ۔۔۔
کراچی کےعلاقے قائدآبادمیں پولیس نے کارروائی کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے زائد چاول سے لدا ٹرک برآمدکرلیا ۔۔۔پولیس حکام کادعویٰ ہے کہ ڈاکو قائدآباد تھانے کی حدود میں چاول سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوئے تھےواردات کے دوران ٹرک ڈرائیور کو ڈبل کیبن گاڑی میں یرغمال بنا کر ساتھ لے جایا گیا تھا ۔۔۔پولیس نےاطلاع پر تعاقب کرکےاسپتال چورنگی کےقریب ٹرک سمیت ملزم کوگرفتارکیا ۔۔۔ جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی ٹرک ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر موقع سے فرار ہو گئے۔۔۔ٹرک پر سات سو سےائد چاول کی بوریاں موجود ہیں۔۔۔گرفتارملزم ٹرک پینسٹھ لاکھ روپے میں فروخت کے لیے دوسرے گروہ کا انتظار کر رہا تھا۔۔۔فرارملزمان کی تلاش میں کارروائی جاری ہے ۔۔۔