کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین
لگوانے آنے والے کہیں کورونا کا شکار نا ہوجائیں۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن
کے لیے آنے والے شہریوں کا رش کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ سہولیات نا ہونے کی وجہ
سے متعدد شہری واپس لوٹنے لگے۔۔ لیاری جنرل اسپتال میں قائم ویکسینیشن سینٹر پر بھی
دھکم پیل کا سلسلہ جاری رہا۔
چھٹی کے روز بھی کراچی کے
ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کے لیے آنے والے شہریوں کی لمبی قطاریں،،
ویکسینشین کے لیے رات کو
لائن میں لگنے والے کئی شہریوں کا نمبر ہی صبح آیا۔
شہری کہتے ہیں سخت احکامات
کے ساتھ بہتر اقدامات بھی ضروری ہیں۔
کئی شہری تو گھنٹوں قطاروں
میں لگنے کے بعد مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو
اسپتال لیاری میں بھی صبح شہریوں کے لیے ویکسین سینٹر کے دروازے بند کردئیے گئے۔۔
حکومت سندھ نے شہریوں کے
بڑھتے رش کے پیش نظر شہر کےدس ویکسینیشن سینٹرز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے
احکامات جاری کیے ہیں۔