افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے،وزیر اطلاعات فواد چوہدری


افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے،وزیر اطلاعات فواد چوہدری

 

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہےکہ طالبان افغانستان کے 8 ویں صوبے پر قابض ہوگئے

افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں سے سوال کرنا چاہیے ۔

یہ بات وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنی ٹویٹ میں کہی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ آخر افغانستان کو دیئے جانے والے 2 ہزار ارب ڈالر کہاں گئے، اتنا پیسہ لگنے کے باوجودہ افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے، وزیر اطلاعات نے لکھاکہ  افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں، سیاستدان اور جرنیل ارب پتی بن گئے، افغان سیاستدانوں اور جرنیلوں کے بیرون ملک اربوں اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کردیتی ہے، افغانستان اس کی مثال ہے،