سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ہفتہ طلبہ
کا آغاز ہوگیا۔
طلبہ کی ذہنی نشو نما کے لیے مختلف مقابلوں سمیت
عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جامعہ کے وائس چانسلر نے اسٹودنٹ آف دی ایئر
بنانے کا اعلان بھی کر دیا۔
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلبہ نے میلہ
سجالیا۔
سات مختلف سوسائٹیز کے تحت تقاریر ، موسیقی اور
ڈاکومنٹری کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔۔
طلبہ کہتے ہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ ان سرگرمیوں
سے ذہن پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی ذہنی نشو نما کے
لیے غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں۔
وائس چانسلر
مجیب الدین صحرائی کا کہنا تھا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ میں
پہلی بار اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
سندھ مدرستہ الاسلام کے طلبہ نے انڈور سرگرمیوں
کے ساتھ ہی آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا ہے۔ وائس چانسلر نے طلبہ کی اس
کاوش کو بھی سراہا۔