برطانیہ سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آنےوالے جہاز پر مضر صحت مواد موجود ہونے کی اطلاعات

عدنان اطہر عدنان اطہر

برطانیہ سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آنےوالے جہاز پر  مضر صحت مواد موجود ہونے کی اطلاعات

برطانیہ سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آنےوالے جہاز پر  مضر صحت مواد موجود ہونے کی اطلاعات۔ وزارت بحری امور نے جہاز کو کھلے سمندر میں روک لیا۔

وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ایم وی اٹلانٹک پر انتہائی مضر صحت مواد کی اطلاعات ملی ہیں۔ ماحولیاتی ایجنسی  برطانیہ  نے  حکومت پاکستان کو خط میں بتایا ہے کہ  جہاز ایم وی اٹلانٹک پر انتہائی مضر صحت مواد موجود ہے۔ مشیر بحر  ی امور کے مطابق برطانوی رپورٹ کے بعد فوری  کارروائی کی گئی،، اور     میری ٹائم سیکورٹی فورس نے جہاز کو  برتھ کرنے سے روک دیا ۔وزارت میری ٹائم کی کلئیرنس تک جہاز تحویل میں رہےگا ۔