جولائی میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے1603 موبائل فونز ،502 موٹرسائیکلیں اور 22گاڑیاں چھینی گئیں

عرفان علی عرفان علی

جولائی میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے1603 موبائل فونز ،502 موٹرسائیکلیں اور 22گاڑیاں چھینی گئیں


کراچی میں  اسٹریٹ کرائم  کی وارداتوں میں  کمی نہ آسکی۔ جولائی کے مہینے میں بھی  چوری اور لوٹ مار  کےواقعات  جاری رہے۔۔گاڑیوں کی چوری اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کے ریکارڈ  ٹوٹ گئے۔ ادارہ سی پی ایل سی نے تازہ اعدادوشمار جاری کردئیے ،

کراچی والوں کی اسٹریٹ کرمنلز سے جان نہ چھڑائی جا سکی۔۔۔شہریوں  کی قیمتی املاک کی چوری اور اسلحے کے زور پر چھینا جھپٹی کےو اقعات ایک بار پھر  بڑھ گئے۔

 ادارہ سی پی ایل سی نے جولائی دو ہزار پچیس میں ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق جولائی  میں گاڑیوں کی چوری اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں نے پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ریکارڈ کے مطابق جولائی میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے1603 موبائل فونز ،502 موٹرسائیکلیں اور 22گاڑیاں چھینی گئیں۔

چور کراچی والوں  کی 3357  موٹرسائیکلیں اور 197 گاڑیاں  بھی لے اڑے۔۔

ماہ جولائی میں  اسٹریٹ کرائم  کی5681 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جو گذشتہ برس  جولائی کی نسبت وارداتوں میں اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔۔۔رواں برس ہونے والی وارداتوں کی مجموعی  تعداد بھی 38895 تک جا پہنچی ہے۔۔۔