کراچی میں کل سے کڑاکے کی سردی کا امکان۔ سردی کی نئی لہر سترہ جنوری تک رنگ جمائے گی۔
پارہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔آج شہر میں مطلع ابر آلود جبکہ کل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
کراچی والوں تیاری پکڑ لو۔
کل سے شہر میں سردی کی نئی لہر داخل ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل سے سترہ جنوری تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم مزید سرد ہوجائے گا۔
شہر میں درجہ حرارت سات سے نو ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔جمعہ کو پارہ پانچ ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتا ہے۔
جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مغربی ہوا کے کم دبائو کا سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ۔
اس سسٹم کے اثرات آج سے کراچی میں نظر آرہے۔ شہر کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ جمعرات کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔