سوشل میڈیا سائٹس پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ۔

نزاہت خان نزاہت خان

   سوشل میڈیا سائٹس پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ۔

 

 

سوشل میڈیا سائٹس پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر  پاکستان ٹیلہی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری  کردیئے گئے۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہم اپنے بچوں کو اس طرح بگڑتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے جلد سے جلد کام ہونا چاہیے۔

عدالت نے پی ٹی اے  اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر فریقین سے  جواب طلب کرلیا۔

درخواست  میں  استدعا کی گئی  ہے کہ  سوشل میڈیا سائٹس سے غیراخلاقی مواد ہٹایا جائے۔پی ٹی اے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا۔