ایم کیوایم کے دھڑوں کے مجوزہ اتحاد میں پہلا سنگ میل۔ کراچی میں حلقہ بندیوں کےخلاف ایم کیوایم، پی ایس پی ، مہاجر قومی موومنٹ اور تنظیم بحالی کمیٹی کا صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر مشترکہ احتجاج۔ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو وارننگ دی کہ ایک دو، دن میں فیصلہ کرلیں ۔اس کے بعد ہم اپنا فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے۔
کراچی میں حلقہ بندیوں کےخلاف صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج ۔ ایم کیوایم کے تمام دھڑے یک آواز ہوگئے۔
کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا اگر ہم نے الیکشن نہیں لڑا ،،تو کوئی اس شہر میں الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ وزیراعظم کو وارننگ دی کہ ایک دو، دن میں فیصلہ کرلیں ۔اس کے بعد ہم اپنا فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی پر حکومت کے زور پر ناجائز قبضہ کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ آصف زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں ،، تو کراچی والوں کا ساتھ دیں۔ ان کا حق نا مارا جائے۔
سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک،، ایم کیو ایم کا تاریخی مظاہرہ ہے۔یہ یکجہتی کا مظہر،، اور نئے سال میں نئے سفر کا اظہار ہے ۔ بلدیاتی الیکشن جھرلو انتخابات ہیں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
بعد میں خالد مقبول صدیقی ، مصطفی کمال ، انیس قائم خانی اور فاروق ستار الیکشن کمیشن آفس میں گئے اور صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کو یاد داشت پیش کی۔