کراچی بلدیہ رئیس گوٹھ کے گھر میں گیس لیکج دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے خاتون اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوئے،، جنہیں امدادی کارکنوں نے طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کےمطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کے مقام سے شواہد جمع کرلئے ۔متاثرہ گھر میں سلینڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے ۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کی کچھ دیواریں بھی باہر کی جانب گرگئیں۔