کراچی میں بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے چار ہزار، چار سو اسی پولیس افسر اور جوان تعینات ہوں گے۔
کراچی پولیس چیف کے مطابق ساؤتھ زون میں اٹھارہ سو بیاسی،ایسٹ زون میں آٹھ سو گیارہ، نشتر پارک میں چار سو انچاس اور انٹری پوائنٹس پر پانچ سو ترپن افسر اور اہلکار متعین ہوں گے۔مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر پولیس الرٹ رہے گی۔ سیکیورٹی صورتحال کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ذریعے مؤثر نگرانی کی جائے گی جبکہ ٹریفک پولیس ٹریفک روانی کو یقینی بنائے گی ۔