بھتہ طلبی کا شاخسانہ یا کچھ اور

عرفان علی عرفان علی

 بھتہ طلبی کا شاخسانہ یا کچھ اور


بھتہ طلبی کا شاخسانہ یا کچھ اور ۔کراچی اولڈ سٹی ایریا ٹمبر مارکیٹ میں مسلح ملزمان دکان میں گھسے اور گولیاں برسا کر لکڑی کے تاجر کی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے بھتے کی کوئی شکایت نہیں ملی۔ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا ہی لگتا ہے۔

تاجر رہنما  شرجیل گوپلانی کے مطابق مقتول شہزاد جعفرانی  لکڑی کے کاروبار سے وابستہ  اور بہادر آباد کا رہائشی تھا ۔موٹرسائیکل پر آنے والے دو نامعلوم ملزموں نے دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کر کے تاجر کی جان لی۔پولیس کےمطابق نیپئیر پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی  موقع پر پہنچ گئی ۔ایس ایس پی سٹی  کا کہنا ہے واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا ہی معلوم ہورہا ہے ۔مقتول کے لواحقین کے بیانات  لینے کے بعد  صورتحال واضح ہوسکے گی ۔ مارکیٹ کے صدر ودیگر افراد سے معلومات حاصل کی ہے ۔بھتے سے متعلق کوئی شکایت نہیں سامنے آئی ۔فی الحال مقتول کا کسی سیاسی جماعت سے   تعلق بھی سامنے نہیں آیا۔ متوفی کافی عرصہ سے کاروبار کررہا تھا ۔