کابل/اسلام آباد طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا شکار

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کابل/اسلام آباد طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا شکار

کابل/اسلام آباد طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا شکار ہے۔ 


برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابل ٹائمز کے مطابق جاپان میں افغان سفارت خانہ 31 جنوری 2026 سے بند ہو جائے گا اور تمام سیاسی و اقتصادی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔ماہرین کے مطابق بیرون ملک افغان شہریوں کو سفارتی بندش کے باعث سنگین قانونی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ طالبان کی آمرانہ پالیسیوں کے نتیجے میں کئی ممالک نے افغانیوں کے داخلے کے قوانین سخت کر دیے ہیں۔افغان جریدہ "آمو" کے مطابق روس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان مزدوروں کی بھرتی سے انکار کر دیا ہے۔ اسی دوران امریکا، جرمنی، پاکستان اور ایران سمیت کئی ممالک سے افغان مہاجرین کی بے دخلی جاری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی شدت پسند پالیسیاں افغانستان کے لیے خطرناک عالمی تنہائی کا سبب بن رہی ہیں، جو نہ صرف سفارتی تعلقات بلکہ عوامی سطح پر بھی مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔