ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ساٹھ پیسے اضافے سے ایک سو اڑسٹھ روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ آج ڈالر ساٹھ پیسے اضافے سے ایک سو اڑسٹھ روپے ستر پیسہ
پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ڈالر ایک سو اڑسٹھ
روپے دس پیسے کی سطح کوچھو گیا تھا۔ انٹربینک
میں ڈالر کی قیمت میں چار ماہ کے دوران
سولہ روپے بیالیس پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔