نسلہ ٹاورکےمکینوں کی چیف جسٹس آف پاکستان سےبنیادی انسانی حقوق کےنام پراپیل


 نسلہ ٹاورکےمکینوں  کی چیف جسٹس آف پاکستان سےبنیادی انسانی حقوق کےنام پراپیل

 

کراچی میں نسلہ ٹاورکےمکینوں نےچیف جسٹس آف پاکستان سےبنیادی انسانی حقوق کےنام پراپیل کردی۔۔۔کہاسپریم کورٹ نظرثانی شدہ سماعت تک نسلہ ٹاورمسماری کاحکم معطل کرے ۔

 

ہم آپ سے ہاتھ جوڑکردرخواست کرتےہیں ساری اتھارٹیزجوہیں ہماری اس التجاکوسناجائے۔

 

کراچی میں عدالتی حکم پرنسلہ ٹاورمسماری کافیصلےپرمکینوں کی دوہائی۔

 

محمد امتیاز، مکین کہتے  ہیں کہ  ہمارا فیصلہ  ہے کہ ہمیں تو خالی ہی نہیں کرنا، کیونکہ بلڈر اگر رقم دے گا بھی  تو اتنے پیسوں میں اس طر ح کا فلیٹ ہمیں دوبارہ نہیں ملنا۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان سے بنیادی انسانی حقوق کےنام پراپیل کردی۔۔۔

ولی محمد،مکین  کہتے  ہیں کہ ہماراایک ایک بنداس میں رہے گا جب تک ہمیں ہمارے پورے پیسے نہیں مل جاتے۔ہمارے اگرپیسے نہیں ملیں گے۔اورزورزبردستی کی گئی توہماری یہاں سے لاشیں نکلیں گی۔ہم یہاں اپنی لاشوں کےلیےتیارہیں۔لیکن ہم یہ بلڈنگ خالی کرنےکےتیارنہیں۔اس لیے کہ ہم نےبڑی محنت سےہم نے بہت محنت سےہم نے قطراقطراجوڑکراس بلڈنگ کوخریداہے۔ایک ایک اس میں ملازم پیشہ لوگ ہیں۔۔۔کوئی لینڈ لارڈنہیں ہے۔۔۔

آلاٹیزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ زندگی بھر کی خون پسینے کی حلا ل کمائی سے حکومت اور متعلقہ اداروں کی مصدقہ اجازت ناموں کی دستاویز کی تصدیق کے بعد فلیٹس خریدے ہیں ۔