افغانستان میں خون ریزی اور تباہی روکنے کےلیے ملک چھوڑا،،،اشرف غنی


افغانستان میں خون ریزی اور تباہی روکنے کےلیے ملک چھوڑا،،،اشرف غنی

 

افغانستان میں خون ریزی اور تباہی روکنے کےلیے ملک چھوڑا،،،اشرف غنی

 

چہرہ ویب ڈیسک

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے طالبان کی تازہ ترین پیش قدمی کے بعد اتوار کو ملک چھوڑ دیا ۔

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے  سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر پشتو زبان میں اپنے ایک پیغام میں لکھاہے کہ میں ملک چھوڑنےکی تصدیق کرتاہوں اور مجھے آج ایک بہت مشکل فیصلہ کرنا تھا یا تو میں مسلح طالبان کا مقابلہ کرتا یا پھر ملک چھوڑدیتا۔

اشرف غنی نے کہاکہ طالبان کی فتح بندوق ، تلوارکے زور پر ہوئی ہےاور اب وہ افغانستان کی عوام کی عزت املاک زندگیوں کی سلامتی کےلیے جواب دہ ہیں۔انہوں نے دل نہیں جیتے تاریخ میں کبھی کسی کو طاقت کے ذریعے قانونی جواز حاصل نہیں ہواہے۔