کراچی میں حیدری اور ڈالمیا کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔
حیدری میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر علاقہ مکینوں اور جے یو آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مظاہرین بعد میں منتشر ہوگئے۔ڈالمیا کے قریب شانتی نگر کے مکینوں نے بھی مبینہ طور پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نیشنل اسٹیڈیم سے ملینیم آنے جانے والے دونوں ٹریک بند کردئیے۔ کچھ دیر بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔