کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال اب تک 603 جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ سات ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے کراچی کی سڑکوں پر حادثات کا نیا اضافہ۔ گزشتہ روز کئی خاندانوں کے چراغ گل ہو گئےکہیں تیز رفتار گاڑی موت بن کر آئی۔ کہیں ہیوی گاڑیوں کی زد میں شہری زندگی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق۔اعداد و شمار بتاتے ہیں رواں سال 603 افراد حادثات میں جان سے گئے۔ 463 مرد، 73 خواتین اور 67 بچے شامل ہیںحادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد سات ہزار سے زائد۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔کراچی کی سڑکوں پر سب سے بڑا خطرہ ہیوی گاڑیاں۔ رواں سال اب تک 184 افراد ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر جاں بحق۔ڈمپر کی ٹکر سے 12 افراد جاں بحق۔ ٹریلر حادثات میں 84 زندگیاں ختم۔ واٹر ٹینکر کی زد میں 46 افراد۔ مزدا اور بس حادثات میں 42 شہری جان سے گئے۔