اسلام آباد ، پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا گیا سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن
مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار ،سی ڈی اے حکام آپریشن میں سی ڈی اے کواسلام آبادپولیس کی معاونت بھی حاصل تھی،حکام کے مطابق آپریشن میں ہیوی مشینری تعمیرشدہ گھروں، دکانوں کوگرایا گیا،سی ڈی اے غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی، اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والے افراد کومنتشرکردیا، افغان باشندوں نے عرصہ دراز سے مارگلہ ٹاؤن میں جگہ پر قبضہ کررکھا تھا،