عیدالفطر کی خوشیاں یوں تو سب ہی مناتے ہیں ۔ لیکن بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ۔ کراچی میں بھی ننھے بچوں نے عید کا پہلااور دوسرا روز بھرپور انداز میں گزارا کوئی ساحل پہنچا تو کسی نے مقامی پارکس میں جھولے جھول کر عیدی خرچ کی
نماز عید کی ادائیگی کے بعد بچوں نے بڑوں سے عیدی لی ۔ اور عید کے خوشنما رنگوں کوسمیٹتے نظر آئے۔
بہت ساری عیدی جمع کرنے بعد جب باری آئی اسے خرچ کرنے کی تو کسی نے لگے عید میلوں اور پارکوں کارخ کیا تو کوئی تفریح مقامات کی جانب روانہ ہوا
عید کا موقع ہو اور ایسے میں بھلا ساحل کی سیر نہ کی جائے یہ کیسے ممکن ہے
بچوں نے عید کے دن اپنے مند پسند جھولے جھولیں ، جپنگ کیسل کا لطف اٹھایا ،اونٹ سوای کی۔
بچوں کا کہناہے عید خوشی کا تہوار ہے اس میں اپنے دوستوں کے ساتھ جھولے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
میٹھی عید کی خوشیاں بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں عید الفطر کے پر مسرت رنگ بچوں کے چہروں پر کھلے ہنسی کے پھولوں سے جھلک رہے ہیں