کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز پہنچ گئے

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر  ووٹرز پہنچ گئے

کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر  ووٹرز پہنچ گئے، لیکن عملہ وقت پر نا آیا ۔ ضلع غربی اورنگی ٹاون  کے حلقہ این اے دوسو چھیالیس  کے ایک پولنگ  اسٹیشن پر بارہ بجے تک پولنگ شروع نا ہوئی۔

قطاروں میں کھڑے ووٹرز کو  انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی ۔

 الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت برھانے کا مطالبہ کردیا۔ اورنگی ٹاؤن،باچا خان چوک  کے پولنگ اسٹیشن میں  بجلی کی عدم فراہمی کے سبب پولنگ اسٹاف مشکل میں پرگیا۔

کراچی ضلع شرقی  میں   جوہر موڑ راشد منہاس روڈ  پر حلقہ این اےدوسو چھتیس  کے انسٹی ٹیوٹ آف کلینیکل سائیکولوجی پولنگ بوتھ نمبر  دوسو اکیس پر خواتین  پولنگ عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ کا  عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

ضلع غربی میں حلقہ  این اے دوسو پینتالیس   کے پولنگ اسٹیشن نمبر بیس ، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں  پولنگ عملہ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں  تاخیر ہوئی۔

ضلع غربی  کے حلقہ این اے دوسو چھیالیس ، اورنگی ٹاون،گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں   بارہ بجے تک پولنگ عملہ نہیں  پہنچا۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی قطار لگ گئی۔

 ووٹرز کا کہنا تھا  صبح سے چکر لگا رہے ہیں لیکن عملہ موجود نہیں۔الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ضلع وسطی  کے حلقہ این اے دوسو اڑتالیس  کے پولنگ اسٹیشن  نمبر اسی  میں ووٹرز  پہنچ  گئے،،

لیکن پولنگ عملہ تیار نہیں تھا۔این اے دوسو سینتالیس میں بھی کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل  وقت پر شروع نہ ہوسکا۔ پریزائیڈنگ افسر  کا موقف تھا  موبائل سروس معطل ہونے کے باعث عملے سے رابط نہیں ہو پارہاہے ۔

ضلع وسطی  کے حلقہ این اے دوسو پچاس  کے  پولنگ اسٹیشن  نمبر دوسو باسٹھ سے دوسو پینسٹھ   میں بھی  پولنگ عملہ تاخیر سے پہنچا۔  لمبی قطاروں میں کھڑے ووٹرز کو  انتظار کرنا پڑا۔

ضلع جنوبی حلقہ این اے دوسو چالیس  کے پولنگ اسٹیشنز  نمبر ایک سو اٹھاون اور ایک سو انسٹھ  میں   پولنگ ایجنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ کی شروعات میں دیر ہوئی۔

 حق رائے دہی  استعمال کرنے کے لئے موجود  ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب کچھ پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی عدم دستیابی سے پولنگ عملے کو مشکلات کا سامنا ہوا۔

اورنگی ٹاؤن کے گورنمنٹ ڈگری سائنس و کامرس کالج باچا خان چوک  کے پولنگ اسٹیشن میں   بجلی کی عدم فراہمی کے سبب پولنگ اسٹاف کو پریشانی ہوئی۔