نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کی قربانی کی یاد میں شہری نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کی قربانی کی یاد میں شہری نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

محرم الحرام کی مناسبت سے شہری نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔ پکوان سینٹرز پر آنے والے آرڈرز میں اضافہ بھی ہوجاتا

ہے۔

 پکوان سینٹرز پر کام کرنے والے بھی اس نیاز کو بہت عقیدت سے بناتے ہیں۔

نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کی قربانی کی یاد میں شہری نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

ایسے میں پکوان سینٹرز پر رش بڑھ گیا ہے۔

حلیم، بریانی اور قورمے کی دیگیں تیار کی جارہی ہیں۔

یوم عاشور کے حوالے سے پیشگی آرڈز بھی لیے جارہے ہیں۔

پکوان تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ شہداء کربلا کی تعظیم کرتے ہوئے انتہائی عقیدت سے کھانا بنا تے ہیں۔

کھانے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

ہم یہ نیاز بڑے دل سے تیار کرتے ہیں، صرف لنگر نہیں ہوتا عقیدت بھی ہوتی ہے

ہم صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں ، رش بڑھ جاتا ہے آرڈرز زیادہ ہوتے ہیں

اگلے روز کے آرڈرز مکمل کرنے کے لیے پکوان سینٹرز پر موجود کاریگر رات سے ہی لنگر کی تیاری میں مصروف ہوجاتے ہیں۔