کراچی میں بوہری برادری عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے،
ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔
صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نماز عید صدر میں طاہری مسجد میں ادا کی۔
بوہری برادری نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔نماز کے بعد بوہری برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو مبارک دی۔
نماز عید کے بعد بوہری برادری سنت ابراہیمی ادا کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پولیس اوررینجرز طاہری مسجد اور اطراف میں تعینات تھی۔