دو سال پہلے سفائر نامی کمپنی نے تجرباتی طور پر سہراب گوٹھ سے ٹاور
تک الیکٹرک بس چلائی بعد ازاں اس بس کا روٹ
تبدیل کر دیا گیا اور پھر یہ بس ملیر کینٹ سے ٹاور تک چلنا شروع ہو گئی ۔
چین سے منگوائی گئی الیکٹرک مسافر ،،بس ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ
جدید سہولیات سے آرستہ تھی ، چودہ میٹر طویل ایئر کنڈیشن بس میں گنجائش کے لحاظ
سے 35 سیٹیں تھیں جبکہ رش کے اوقات میں
100 مسافر سفر کر سکتے تھے ۔۔ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد یہ بس 250 کلو میٹر تک
کا سفر کر سکتی تھی ۔شہری بھی اس سروس کے معیار سے مطمئن تھے ۔
کمپنی ترجمان کے مطابق چینی ساختہ بس کو تیکنیکی خرابی کا سامنا تھا
، جس کے بعد سروس کو بند کرنا پڑا ۔۔ ترجمان کے مطابق عوام کی جانب سے مثبت رد عمل
کو دیکھتے ہوئے کمپنی خراب بس کو ٹھیک کروانے کے ساتھ ساتھ مزید بسیں خریدنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد کراچی اور لاہور میں بس سروس کو شروع
کیا جائے گا۔