کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں  تالاب بن گئیں

کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں  تالاب بن گئیں۔ ٹریفک جام  کے سبب  شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے  کیا

کراچی میں بارش کے  بعد شہر  کی اہم ترین سڑک  شارع فیصل پر  میٹرو پول سے ائیر پورٹ جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگیا۔بلوچ کالونی پل اور  نرسری کے مقام پر  کئی  فٹ پانی جمع ہونےسے وہاں  بدترین  ٹریفک جام رہا۔ فور کے چورنگی سے دومنٹ چورنگی تک سڑک  کے ایک حصے پر پانی جمع ہوگیا،، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کام اور دفاتر سے گھروں کو لوٹنے  والے  شہری  مشکل میں پڑگئے،،، اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے گیا۔