کراچی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں آگ لگی گئی ۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں آگ لگی گئی ۔


کراچی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں آگ لگی گئی ۔

فائر بریگیڈ  نے سات گھنٹے میں قابو پایا۔ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

صدر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے  فائر بریگیڈ پر تاخیرسے پہنچےکا الزام لگا دیا۔

شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں  صبح سات  بجے کے قریب  آگ لگی ۔

 ریسکیو حکام اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دس فائر ٹینڈرز  نے آگ بجھانے کی کارروائی میں  حصہ لیا۔

چھوٹی اور تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ  کی گاڑیوں کو متاثرہ مقام پر پہنچنے میں مشکلات  کا سامنا کرنا پڑا۔

سات گھنٹے کی جدوجہد  کے بعد فائر بریگیڈ  کے عملے نے  آگ  پر قابو پالیا۔

 فائر بریگیڈ حکام   کے مطابق آپریشن کے دوران دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 دیوار ٹوٹنے سے ایک کی ٹانگ ٹو ٹ گئی  جبکہ دوسرااہلکار دھوئیں سے  متاثر ہوکر بے ہوش ہوگیا۔

شیرشاہ  کباڑی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے  الزام لگایا ہے  کہ فائر بریگیڈ کی تاخیر کی وجہ سے آگ پھیلی

 تقریبا ستر دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ کچھ مکمل طور پر جل گئیں۔

 گلی نمبر سات کے اطراف تین  گلیوں  میں آگ بھڑکی ،،،

 جہاں گاڑیوں کے انجن، اسپیئر پارٹس ،آٹو پارٹس ،ہیڈ لائٹ اور دیگر سامان کی دکانیں  ہیں۔