کراچی میں سولہویں عالمی اردو کانفرنس جمعرات سے شروع ہوگی

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں سولہویں عالمی اردو کانفرنس جمعرات سے شروع ہوگی

کراچی میں سولہویں عالمی اردو کانفرنس جمعرات سے شروع ہوگی۔صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار کانفرنس میں ادب سے جڑے نایاب ہیروں کو یاد کیا جائے گا۔ کیا شہر تھا، کیا لوگ تھے کے عنوان سے نشست سجائی جائے گی۔

کراچی میں سولہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

قومی اور بین الاقوامی شعراء و ادیب مختلف نشستوں کا حصہ بنیں گے۔

صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد شاہ کا کہنا ہے کہ سولہ برس سے ایک جیسی ادبی باتوں سے ہٹ کر کچھ کرنے کی ٹھانی ہے۔ اس بار کیا شہر تھا کیا لوگ تھے کہ نام سے بھی نشست سجے گی۔

معروف شاعر افتخار عارف نے کہا کہ دیگر ممالک میں ایسے فیسٹیولز کی مثال نہیں ملتی۔

نورالہدی شاہ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں ہوئے فیسٹیولز نے نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

صحافی غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ عالمی اردو کانفرنس مدر آف آل فیسٹیول ہے۔جو نوجوانوں کو ادب سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بن گئی ہے۔ اردو کانفرنس 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔