پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا
الجزائر کا دورہ۔ بحری مشقوں میں بھی حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الجزائر کی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک
استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام
سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈر الجزائر
بحریہ نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری
جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔