ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے اشتعال انگیزی
کا کوئی فائدہ نہیں۔ بلدیاتی قانون میں
ترامیم کریں گے۔ویکسی نیٹرز کو تنخواہوں کے اجرا کا عمل شروع ہو گیا۔ ایکسپو سینٹر میں عملے کی ہڑتال
کا معاملہ حل ہو جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب نے سرسید پارک ، فیڈرل بی ایریا
میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔
ان کا کہنا
تھا بلدیاتی قانون میں ترامیم کریں گے۔
ابہام دور کرنے کے لئے یہ معاملہ صوبائی کابینہ میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا
ایک آدمی ،ایک پارٹی اشتعال پھیلا رہی ہے۔
حلیم عادل شیخ کی تقاریر سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا
تھا باغ جناح اور بارہ دری کو جلد عوام
کے لئے کھولا جائے گا۔ مچھلی چوک کا روڈ تیس جون تک مکمل ہوگا۔
ویکسی نیٹرز
کو تنخواہوں کے اجرا کا عمل شروع ہوگیا۔ ایکسپو
سینٹرکراچی میں عملے کی ہڑتال کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔