کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود چار ہاتھیوں کے فوری علاج، اچھی خوراک اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

عمران عمران

کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود  چار ہاتھیوں کے فوری علاج، اچھی خوراک اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود  چار ہاتھیوں کے فوری علاج، اچھی خوراک اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔سندھ ہائیکورٹ نےہدایات جاری کرتےہوئےدرخواست نمٹادی۔

جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں  سندھ ہائی  کورٹ کے  ڈویژن بنچ نے کراچی چڑیا گھر اور  سفاری   پارک میں موجود ہاتھیوں  کی صحت، علاج اورفوری طبی امدادسےمتعلق درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے  حکام کوہدایت کی کہ  ہاتھیوں کا علاج معالجہ سمیت ان کی بہترخوراک اورادویات کا بندوبست کیا جائے۔ہاتھیوں کی بیماری کاجائزہ لینے والےغیرملکی ڈاکٹروں کےپینل سے رابطہ کرکےان کی بیماری کےعلاج کا بندوبست کیا جائے۔

آخری سماعت میں جرمن ڈاکٹر فرینک گورٹز کی  جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جرمن ڈاکٹر  نےٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ ہاتھیوں کا معائنہ کیا تھا۔ سفاری پارک میں موجود دونوں ہاتھیوں کو خوراک کا مسئلہ تھاجبکہ چڑیا گھر میں دونوں ہاتھیوں کو دانتوں اور مسوڑھوں سمیت پیروں اورناخن میں زخم سےانفیکشن ہوگیا ہےجس کا علاج ضروری ہے۔علاج میں تاخیر کی گئی تو ہاتھیوں کی زندگی کو خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔ سماجی تنظیم کی جانب سے ہاتھیوں  کی حالت پر درخواست دائر کی  تھی۔