اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ

عرفان علی عرفان علی

  اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ



اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا اور انہیں اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھنے کا موقع دینا ہے۔  


ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی موبائل فون سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے اور ادارہ انہیں مزید بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس فیصلے سے لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا جو بیرون ملک رہتے ہوئے بھی اپنے وطن سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔