سیلاب متاثرہ علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مریم نواز کی زیر نگرانی ریلیف آپریشن جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سیلاب متاثرہ علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مریم نواز کی زیر نگرانی ریلیف آپریشن جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مریم نواز کی زیر نگرانی ریلیف آپریشن جاری


ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈرونز اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریائے راوی، چناب اور ستلج کے کنارے پھنسے افراد کی نشاندہی اور فوری مدد کیلئے ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں، جن کی لائیو فیڈ لاہور میں قائم مرکزی نظام سے منسلک ہے۔ 


وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا اور تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر بریفنگ لی۔ مریم نواز نے متاثرین کو صاف پانی، خوراک، ادویات اور محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انخلا کے عمل میں پاک فوج نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں 6 لاکھ افراد اور 4 لاکھ سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ڈیمز کے اسپل ویز کھولنے سے صورتحال سنگین ہوئی، تاہم تمام ادارے دن رات متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔ مریم نواز نے ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی متاثرہ شخص کو تنہا نہ چھوڑنے کی ہدایت دی۔