پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس دوڑنےلگا۔لیڈنگ سیکڑزنےمارکیٹ کو ایک لاکھ، پینسٹھ ہزار، چار سو ترانوے پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچادیا۔۔
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ سےملاقات۔ سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبہ جات میں مل کرکام کرنےکا عزم۔۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کیلئےیہ خبرکام کرگئی۔ انڈیکس دوڑنے لگا۔ماہ ستمبرکےآخری روزمارکیٹ نےنئی بلندیوں کوچھولیا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپےتک بڑھ گئی، اور176 کمپنیوں کےشئیرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتےکےدوسرےروزکےاختتام پرمارکیٹ 1 فیصد اضافہ سے1لاکھ 66 ہزار556 پوائنٹس تک بڑھ گئی۔۔
مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام1645 پوائنٹس کے اضافے سے نئی تاریخی بلندی 1لاکھ 65ہزار493 پوائنٹس پر ہوا۔
مارکیٹ میں ٹیکنالوجی، کمرشل بینکس،فوڈ ،کیبل اینڈ الیکٹریکل ، سیمنٹا ور پاورسیکڑزسمیت دیگرنےلیڈ کیا۔۔