سندھ یونی ورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹ ایکٹ میں ترامیم کے بل کو سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا

عمران عمران

 سندھ یونی ورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹ ایکٹ میں ترامیم کے بل کو سندھ اسمبلی کی  اسٹینڈنگ کمیٹی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا


سندھ یونی ورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹ ایکٹ میں ترامیم کے بل کو سندھ اسمبلی کی  اسٹینڈنگ کمیٹی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ، ترامیم کی سندھ اسمبلی سے حتمی منظوری کے بعد سندھ کی جامعات میں سرکاری افسران ، سول سوسائٹی کے نمائندے یا ادیب بھی وائس چانسلر مقرر کیئے جا سکیں گے


سندھ یونی ورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹ کے ترامیمی بل کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے اس ترمیمی بل کو مزید غور کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا ۔۔ کمیٹی کے چیئرمین رکن سندھ اسمبلی سکندر شورو نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں کثرت رائے سے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے اور جمعہ کے دن بل کو حتمی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کردیا جائے گا ۔۔ ان کا کہنا تھا کمیٹی میں شامل اپوزیشن اراکین نے 60 فیصد بل سے اتفاق کیا ہے تاہم ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کو منظور نہیں کیا گیا ہے ۔۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سندھ کی جامعات میں سرکاری افسران ، سول سوسائٹی ، ادیب اور دانشور حضرات کی بھی تقرری کی جاسکے گی ۔۔ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے حصوصی طور پر شرکت کی ، واضع رہے کہ اس بل کے خلاف سندھ بھر کی جامعات میں گزشتہ 12 دن سے احتجاجا تدریسی عمل معطل ہے