سندھ مزید ایک ہزار22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں5 ہزار785افراد کی جان جاچکی ہے۔ 3لاکھ62ہزار165افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ایک ہزاردومریضوں کی حالت تشویش ناک اور 68وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 601افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ کراچی ضلع شرقی میں 216،جنوبی میں 154،وسطی میں 100،کورنگی 87، ملیر 29 اور ضلع غربی میں سب سے کم15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر میں اب تک 2لاکھ43ہزار713 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔