ٹھٹھہ: گھارو کے واٹر پارک میں 22 سالہ لڑکی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی
جاں بحق لڑکی کی شناخت طاہرہ کے نام سے ہوئی، واٹر پارک میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا
لاش رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل، ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی: ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی
ٹھٹھہ میں واٹر پارک کی انتظامیہ لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن وہاں پر کوئی بھی ایسی سہولت موجود نہیں کہ ڈوبنے والے کو بچایا جاسکے