وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کہتے ہیں جس فیکٹری سے ماحولیاتی
آلودگی بڑھے گی اسے بند کردیں گے۔ رہائشی علاقوں میں بغیر این اوسی کے کام کرنے والی فیکٹریز کو بھی کام
نہیں کرنے دیں گے ۔
صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایسی تمام فیکٹریز
جہاں فضلے کو ٹریٹ کرنے کے لیے
پلانٹ نہیں لگایاگیا ،،انہیں سیل کردیا
جائےگا۔ جو صنعتیں رہائشی علاقوں میں ہیں اور بغیر حکومتی اداروں کے این اوسی کے کام کررہی ہیں ،،انہیں بھی بند
کردیں گے
جو فیکٹریاں رہائشی علاقوں میں بغیر حکومتی
اداروں کی این او سی کے کام کررہی ہیں انہیں کام کرنے نہیں دیں گے انہیں بند کریں
گے
صوبائی وزیر نے کہاکہ نہروں اور دریاوں میں صنعتی فضلے کےگرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس
حوالےسے جلد سروے کرکےسخت اقدامات کریں گے
نہروں اور دریاوں میں صنعتی ویسٹیج اور فضلا گرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ احکامات
دئے ہیں دوسے تین دن میں سروے کرکے اقدامات کریں گے
اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ کراچی انڈسٹریل حب
ہے۔ یہاں ٹریفک سے آلودگی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے معاملات سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ۔ بہت سے قوانین بنانے
جبکہ موجودہ قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔