بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے

عرفان علی عرفان علی

بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے

سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہاہےکہ بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لئے حقیقی جدوجہد کی ہے۔

انکا کہناتھاکہ بلوچستان کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان کے اہم سیاسی رہنمائوں کےپی پی پی میں شامل  ہونے پر کہی ۔ صدر زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو مبارک باد دی۔

سابق صدر  آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزراء نوابزادہ گزین مری اور طاہر محمود پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میر عبداللہ راہیجا اور میر اللہ بخش رند پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی میں بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کے موقع پر علی مدد جتک، حاجی ملک گورگیج، نور احمد بنگلزئی، میر عبید گورگیج، محمد عیسی فتح، لالہ بخش، محی الدین، محمد رضا، ظہور بلیدی، روؤف، اقبال، لیاقت علی ودیگر بھی موجود تھے۔