اس عید پر ایک ٹکٹ میں دو نہیں بلکہ تین فلموں کے مزے ۔
فلم "تیری میری کہانیاں کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم جن محل، اداکاروہدایت کارمرینہ خان کی فلم پسوڑی،،، اور ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم 123واں کودلچسپ انداز میں یکجا کیا گیا ہے ۔
ہارر کامیڈی،اور رومانس سے بھرپور فلم "تیری میری کہانیاں کاآفیشل ٹریلرمقامی ہوٹل میں رکھی گئی تقریب میں جاری کردیا گیا ہے۔
مہوش حیات اور وہاج علی سمیت میگااسٹار کاسٹ نے ایونٹ میں شرکت کی
فینز پہلے جن محل میں اندھیری راتوں اور بھوتوں کا نظارہ کریں گے۔
اچھا تجربہ ہونا چاہیئے پاکستان ابھی گرو کر ریا ہے فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ ہی گرو کرے گی پچھلی عید پر کافی ہیوی ڈوز فلمیں آئی ہیں تو اس عید پر بھی کافی بڑی فلمیں آنے
رمشا خان اور شہر یار منورکی فلم پسوڑی شائقین کو کہیں جانے نہیں دے گی
فیملی فلم ہے تین قسم کی کہانیاں ہیں جس میں ہر قسم کا مصالہ ہے ہارر کامڈی اور لو اسٹوری بھی ہے
ایک بڑی انٹرسٹنگ سی بات ہے اتنے بڑے تین ڈائیریکٹر کو بڑے ناموں کو ساتھ جوڑنا اور پھر اتنے سارے ایکٹرز کو ساتھ جوڑنا اور اس بات پر عمادہ کرنا کہ ایک ساتھ مل کر کام کریں ساروں نے اسی وجہ سے کیا ہے کہ عوام کے لیے کچھ نیا سامنے آئے
آخر میں وہاج علی اور مہوش حیات کی فلم ایک سو تیئیسواں رنگ جمائے گی
بہت خوش ہوں ایک نیا ایکسپیریمنٹ ہےایک ہی ٹکٹ میں تین بڑی کہانیاں تین بڑے ڈائیریکٹر کے ساتھ آپکو دیکھنے کی لیئے مل رہی ہیں عید کا گفٹ ہے میری فلم 123 ہے یہ نا پوچھنا کہ کیوں کیونکہ یہی میری کہانی کا ایک بہت بڑا سیکرٹ ہے
تیری میری کہانیاں عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔