ناشتے کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اپنا اسکول ٹفن لے کر ہوٹلوں پر پہنچ گئے،،

نزاہت خان نزاہت خان

ناشتے کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اپنا اسکول ٹفن لے کر ہوٹلوں پر پہنچ گئے،،


کراچی میں سرد موسم کے آغاز سے قبل ہی گیس کی بندش نے شہریوں کو پریشان کردیا۔


کھانا بنانے کے اوقات میں بھی گیس کی بندش سے بچے صبح اسکول اور شہری دفاتر کے لئے لیٹ ہونے لگے۔

 گیس بندش کے باعث اسکول جانے والے بچے ہوٹلوں سے اپنا لنچ باکس فل کروا رہے ہیں۔ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا۔


موسم ذرہ سا سرد ہوا،،گیس کے بحران نے سر اٹھالیا،صبح کے وقت گیس کی بندش نے بڑوں کے ساتھ بچوں  کو بھی ہوٹلوں تک پہنچا دیا،


ناشتے کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اپنا اسکول ٹفن لے کر ہوٹلوں پر پہنچ گئے،،


کوئی ہوٹل پر انڈہ پراٹھے کی فرمائش کر رہا ہے تو کوئی اپنے ٹفن میں بریانی فل کروا رہا ہے، شہری کہتے ہیں صبح ناشتے کے وقت گیس بلکل نہیں آتی اور جن گھروں میں آ بھی رہی ہے تو اس پر کھانا نہیں بن سکتا،

ہوٹلوں پربھی گیس نہ ہونےکی  وجہ سے سلینڈرسےکام چلایاجارہاہے۔


سوئی گیس انتظامیہ کا سردیوں میں گھریلوں صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں ہر صورت گیس فراہم کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا،


 کئی علاقوں میں گیس کی بندش اور  بڑھتی مہنگائی میں گیس سلینڈرکااستعمال شہریوں کےلیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے