سکھر میں صحافی سراپا احتجاج

نزاہت خان نزاہت خان

سکھر میں صحافی سراپا احتجاج

حیدرآباد ،سکھر کے معروف صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل اف پاکستان کے مرکزی صدر سردار ممتاز عباسی کی کال پر حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی حیدر چوک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری جہانزیب علی کاتیار اور حیدرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سلیم اللہ شیخ نے کی اور ریلی میں صحافیوں ستار خان ، فیاض اعوان ، دانش قاضی، اسلم گوپانگ ، یونس راجپوت ، عمران سعید ، سید غضنفر شاہ ، بابر ، اسد قریشی  ، راحیل ، ارشد ، ماجد ، نسیم سھتو ، سید رافع ، غلام مصطفی ایسانی میمن ، ڈاکٹر امین صدیقی، قاضی دانش ، ایڈوکیٹ ارشد سمیت وکلاء برادری اور شہریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

 جن پر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے اس موقع پر انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری جہانزیب علی کاتیار نے کہا کہ جان محمد مہر کا قتل دراصل صحافیوں کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش ہے ۔

انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزائے موت دی جائے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سلیم اللہ شیخ نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں اکثر صحافیوں کے تحفظ کے دعوے کرتی ہیں لیکن یہ دعوے محز دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں آج کے دور میں بھی صحافی غیر محفوظ ہیں


 انہوں نے صحافیوں کے سیفٹی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اپنے خطاب میں صحافی ستار خان اور عمران سعید نے بھی سکھر کے صحافی کے  قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید تحفظات اور مزمت کا اظہار کیا ہے